تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ شب معراج کے روز میرے کھانے میں فلور کلینر ملایا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلا ئی جارہی ہیں۔ان کاکہناتھا کہ شب معراج کے روز میرے کھانے میں فلور کلینر ملایا گیا،آنکھوں میں سوجن، سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے،ان کا مزید کہناتھا کہ اس سے قبل شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا۔
