شکار پور میں ڈاکوؤں نے مسافر وین سے 5 افراد کو اغوا ءکرلیا۔ مسافر وین اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ ڈاکوؤں نے وین سے مسافروں کو اغوا ءکیا اور کچے کی طرف فرار ہوگئے۔ اغوا ءکی واردات کے خلاف وین مالکان نے احتجاج کرواتے ہوئے سڑک بند کردی۔واضح رہے کہ 5 ماہ میں شکارپور سے اغوا ءہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
