صدارتی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے انتخابی عمل کیلئے 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے امیدوروں کی فہرست آویزاں کر دی گئی۔حکومتی اتحاد کے آصف علی زرداری اور اپوزیشن کے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔ریٹرنگ افسر نے باقی 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔خیال رہے کہ ملک میں قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان 9 مارچ کو صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
