عمران خان کی جیل سے فوری رہائی کے امکانات دم توڑگئے ہیں، شاہزیب خانزادہ

سینئر اینکر و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے بھی عدت کیس پر تبصرہ کیا ہے ۔”نجی ٹی وی ” پر اپنے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی رہائی سے متعلق پرامید تھی مگر عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد ہوگئی جس کے بعد عمران خان کی جیل سے فوری رہائی کے امکانات دم توڑگئے ہیں۔حیدر شیرازی کا پروگرام میں کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں بیٹھ کر بھی پارٹی کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، شاندانہ گلزار کا یہ کہنا بہت اہم ہے کہ سیاسی کمیٹی میں مشکوک کردار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

two × four =