وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد جاری کرے گی، حکومتی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید پر بدھ سے ہفتے تک چھٹیاں ہوں گی ،ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کرنیوالے سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملیں گی۔
