عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوا تو آبائی علاقوں کو جانے والے کیوں پریشان ہو گئے؟

وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی 10 سے 13 اپریل تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا جس کے سبب آبائی علاقوں کا رخ کرنے والے شہری پریشان ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق عید تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے حکومت ہر سال عید سے ایک دن پہلے بھی چھٹی دے دیتی ہے تاہم اس مرتبہ غالبا عید کے روز سے ہی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس سے آبائی علاقوں کا رخ کرنیوالوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کیلئے عید کے روز گھروں کو پہنچنا دشوار کن امر ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق پردیسی شہری نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ عید سے ایک روز پہلے بھی چھٹی دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

3 × 5 =