وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے، سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر فلسطین اور کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کو حل کیا جائے۔ ماسکو اور بشام میں ہونیوالے حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے علاقائی اور عالمی شراکت داری کو فروغ دیتا رہے گا۔ امن کی جیت تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ختم نہیں ہو گی۔
