قیامِ پاکستان کے بعد آج تک کون کون سے صدور

قیامِ پاکستان کے بعد آج9مارچ 2024کوسابق صدر آصف علی زرداری دوسری بار ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے ،آج منتخب ہونے والے صدر آئینی اعتبار سے ملک کے 10ویں صدر ہوں گے۔روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق اب ایک نظر قیامِ پاکستان سے اب تک کے منتخب ہونے والے سابق صدور پر ڈالتے ہیں، کس نے کب عہدہ سنبھالا، کس نے اپنی مدت پوری کی اور اپنے عہدے سے دستبردار ہوئے۔
پہلے صدر
ملک کے پہلے صدر سکندر مرزا تھے جو23مارچ 1956ء سے 27اکتوبر 1958ء تک صدر پاکستان رہے۔
دوسرے صدر
چیف ما رشل لاایڈمنسٹریٹر جنرل ایوب خان 27مارچ 1958ءکو اس وقت کے صدر سکندر مرزا کو برطرف کر کے خود صدر بن گئے۔ وہ 25مارچ 1969ءتک اس عہدے پر رہے۔
تیسرے صدر
پاکستان کے تیسرے صدر یحییٰ خان تھے۔ سابق صدر ایوب خان نے اپنے دور صدارت میں انہیں 1966میں بری فوج کا سربراہ نامزد کیا۔ یحییٰ خان نے 25مارچ 1969ء کو ایوب خان کے استعفے کے بعد عہدہ صدارت بھی سنبھال لیا۔ یحییٰ خان کے یہ دونوں عہدے سقوط ڈھاکہ کے بعد 20دسمبر 1971ءکو ختم ہوئے۔
چوتھے صدر
چوتھے صدر ذوالفقار علی بھٹوتھے جنہیں 20دسمبر 1971ء میں جنرل یحییٰ خان نے پاکستانی حکومت کی ذمہ داریاں سونپیں۔ وہ 20دسمبر 1971ءسے 13اگست 1973ءتک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔
پانچویں صدر
فضل ا لٰہی چودھری 1973ءکے آئین کے تحت پاکستان کے پہلے صدر منتخب ہوئے اور 14اگست 1973ءسے 16ستمبر 1978ءتک پاکستان کے صدر رہے اور جنرل ضیاءالحق کے اقتدار پر قبضے کے بعد 16ستمبر 1978 کو مستعفی ہو گئے۔
چھٹے صدر
ضیاءالحق پاکستان کے چھٹے صدر بن گئے۔ انہوں نے 16ستمبر 1978ءکو حلف اٹھایا اور 17اگست 1988ءکو فضائی حادثے میں موت تک اس عہدے پر رہے۔
ساتویں صدر
ضیاء الحق کی وفات کے بعد 17 اگست 1988ءکو ہی غلام اسحاق خان نے صدر مملکت کے فرائض سنبھالے اور 18جولائی 1993ءتک صدر کے عہدے پر فائز رہے۔
آٹھویں صدر
آٹھویں صدر سردار فاروق احمد خان لغاری نے 14نومبر 1993ء کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں صدارت کا منصب سنبھالا اور 2دسمبر 1997ءتک اس عہدے پر فائز رہے۔
نویں صدر
نویں صدر محمد رفیق تارڑ یکم جنوری 1998ءکو صدر مملکت بنے۔ 1999ء میں جنرل پرویز مشرف کی طرف سے میاں نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے باوجود انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور وہ 20جنوری 2001ءتک صدر رہے۔
دسویں صدر
دسویں صدر جنرل پرویز مشرف تھے جنہوں نے 20جون 2001ءکو ریفرنڈم کے ذریعے صدر کا عہدہ اختیار کیا۔ وہ 18اگست 2008ءتک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ پرویز مشرف نے 18اگست 2008ء کو قوم سے خطاب کے دوران اپنے استعفے کا اعلان کیا
گیارہویں صدر
جنرل پرویز مشرف کے بعد پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری صدر منتخب ہوئے اور 9ستمبر 2008ءسے 9ستمبر 2013ءتک صدر پاکستان رہے۔
بارہویں صدر
پاکستان کے بارہویں صدرمسلم لیگ (ن) کے ممنون حسین منتخب ہوئے جنہوں نے 9ستمبر 2013ءکو عہدے کا حلف اٹھایا۔ ان کی مدت 8ستمبر 2018ءکو مکمل ہوئی۔
تیرہویں صدر
سابق صدرِ مملکت ممنون حسین کی مدت پوری ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے 8ستمبر 2018ء کو منتخب ہونے کے بعد بطور تیرہویں صدر 9 ستمبر 2018ء کو عہدہ کا حلف ا±ٹھایا اور اس طرح آج ان کے عہدے کی مدت مکمل ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

11 − 11 =