پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے مزنگ کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنے والے عادی مجرم کو گرفتار کرلیا جس کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق سیف سٹی کیمروں میں دیکھا گیا کہ رات کےوقت سڑک پرایک شخص خاتون کا پیچھا کر رہا ہے، ملزم خاتون کو ہراساں کرنےکی کوشش میں پیچھے پیچھےچلتا گیا۔خاتون نےخود کو غیرمحفوظ سمجھتےہوئے تیز چلنا شروع کردیا۔ بعد ازاں خاتون نےپیچھا کرتےشخص کو دیکھ کربس اسٹاپ کی طرف بھاگنے کی کوشش کی ۔ملزم کا خاتون کو پریشان کرتےدیکھ کر سیف سٹی آفیسر نےصورتحال بارے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن کو آگاہ کیا۔ورچول وویمن پولیس اسٹیشن نےفوری ایکشن لیتےہوئےپولیس کو موقع پر بھجوایا۔پولیس نےملزم کوحراست میں لیکرقانونی کارروائی کا آغازکردیا۔
