لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز کو چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے، ان کی ماہانہ تنخواہ ایم پی ون پے پیکیج ہوگی جو کہ نو لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز لاہور کے کورکمانڈر بھی رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر) ملک ظفر اقبال کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، فروری 2024 میں ان کی مدت ملازمت پوری ہونے پر وہ ریٹائر ہو چکے ہیں جس کے بعد گورنر پنجاب نے اب نئی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔
