مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں، تفصیلات سامنے آگئی

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کتنی نشستیں کم ہو ئی، تفصیلات سامنے آگئیں ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی خواتین کی قومی اسمبلی میں 14جبکہ ایک اقلیتی نشست کم ہوئی، اسی طرح پیپلزپارٹی کی خواتین کی 4اور ایک اقلیتی نشست کم ہو گئی۔ادھر سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی خواتین کی ایک نشست ، سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی بھی خواتین کی ایک نشست کم ہوگئی، جبکہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)کی 22نشستیں کم ہو گئیں،پنجاب میں پیپلزپارٹی اور آئی پی پی کی ایک ، ایک نشست کم ہو ئی،پنجاب اسمبلی میں (ن)لیگ کی 2اقلیتی نشستیں کم ہو گئیں،پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی ایک اقلیتی نشست کم ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eight + 20 =