مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے یونیفارم پہننے کے کیس میں پولیس نےرپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے۔پولیس کی جانب سے رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے پولیس رولز میں اجازت ملنے پر یونیفارم پہننا تھا، وزیراعلیٰ مریم نواز کو پولیس نے یونیفارم پہننے کی اجازت دی تھی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ باقاعدہ رولز میں ترمیم کر رکھی ہے، درخواست کو خارج کیا جائے۔بعد ازاں فاضل جج نے رپورٹ پڑھنے کے بعد درخواست گزار کے وکیل کو بحث کیلئے 10جون کو طلب کرلیا۔خیال رہے کہ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے کیس کی سماعت کی۔
