ملک میں آئینی اور سیاسی بحران چل رہا ہے، احسن اقبال

نارروال( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سئنیر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہےکہ ملک میں آئینی اور سیاسی بحران چل رہا ہے،پنجاب میں پہلےانتخابات کرانا وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہوگا۔

نارروال میں تقریب سےخطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت چاہتی ہےکہ صوبوں اور وفاق کےالیکشن ایک ساتھ کروائےجائیں۔

انہوں نےکہا کہ ملک میں آئینی و سیاسی بحران چل رہا ہے،پنجاب میں پہلےانتخابات کروا دینے سےمسائل پیدا ہوں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہاکہ عمران خان ملک میں انتشار کی علامت ہیں،انہوں نےملک کو تباہی کی طرف دھکیلا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم عمران خان کی پھیلائی تباہی کو ختم کرنےکےلیے کوشاں ہیں،انتخابات کا معاملہ سپریم کورٹ کےفل بینچ کے سامنے جانا چاہیے۔

احسن اقبال نےیہ بھی کہاکہ عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں اپنی انا کی تسکین کےلیے توڑیں، امید ہےچیف جسٹس بحران کےخاتمے کےلیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سےملک میں تباہی آئی، مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور حکومت میں ملک میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five × two =