موٹرسائیکل، کار اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے، 6 افراد زخمی

لاہور کے قریب موٹرسائیکل، کار اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ رانا ٹاؤن کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں رکشہ ، موٹرسائیکل اور کار آپس میں ٹکرا گئے جن میں سوار 6 افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ریسکیو عملے کو دی گئی جنہوں نے 2 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی اور قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

9 + three =