موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق ندیم نے خواتین کی درخواست ضمانت کی سماعت کی،دونوں خواتین کی جانب حسن مجید ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ،عدالت نے دونوں خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو دونوں خواتین کو 4روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا،عدالت نےدونوں خواتین کو چکوال کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four × 5 =