میاں ، بیوی سمیت 3 افراد پر مشتمل ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

کراچی میں میاں ، بیوی سمیت 3 افراد پر مشتمل ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں نے وطیرہ بنایا ہوا تھا کہ خاتون کو استعمال کر کے فیملیز اور شہریوں کو لوٹتے تھے۔ ملزم رضوان نے گروہ میں بیوی افشاں کے علاوہ اسد نامی شخص کو شامل کیا ہوا تھا ، ملزمان نے گذشتہ روز ایک شہری سے موبائل فون اور 25 ہزار روپے نقد چھینا تھا۔شہری کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا اور نقد رقم سمیت موبائل فون برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

8 − 2 =