منچن آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا تاہم بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔نجی ٹی وی کےمطابق تھانہ گھمنڈ پور کے قریب بہاولنگر روڈ پر پیش آنے والے واقعے میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح نامعلوم افراد نے باپ بیٹے پر بندوقیں خالی کر دیں، گولیوں کی زد میں آ کر بیٹا دم توڑ گیا جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا۔ واردات کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال بھجوا دیا گیا۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ واقعہ کسی پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔
