نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اسلام آباد، لاہور موٹروے (ایم 2) کے لیے نیا محفوظ روٹ تلاش کرنے کا فیصلہ کر لیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے اسلام آباد، لاہور موٹروے (ایم 2) کے لیے نیا محفوظ روٹ تلاش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سیکرٹری کمیونیکیشنز علی شیر محسود کی زیرصدارت ہونے والی ایک حالیہ میٹنگ میں محکمہ جاتی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے اس منصوبے کے لیے فیزیبلٹی سٹڈی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اب این ایچ اے کو ایک اچھی کنسلٹنسی فرم کی تلاش ہے ، جو فیزیبلٹی سٹڈی اور تفصیلی منصوبے کے خدوخال بنائے گی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور موٹروے 1997ء میں مکمل کی گئی تھی، جو پاکستان کے موٹروے نیٹ ورک کا اہم ترین حصہ ہے۔ تاہم اس موٹروے میں سالٹ رینچ سیکشن انتہائی پرخطر ہے جہاں آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔موٹروے کے افتتاح سے اب تک سالٹ رینج سیکشن میں 350حادثات ہو چکے ہیں، جن میں 200سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

5 × 2 =