وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزارت خزانہ و محصولات کے امور سے متعلق بات چیت ہوئی،وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو اپنے آنے والے دورہ امریکہ بارے آگاہ کیا،وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے ، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
