وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کو ای سی سی کا رکن بنا دیا،وزیر صنعت و پیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6سے بڑھ کر 7ہو گئی،وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے تشکیل نو پر وزیر خزانہ کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا تھا،وزیراعظم نے ای سی سی کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیاتھا،ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل تھے،اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزرا کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔
