وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سب انسپکٹر یاسر نصیب سے گفتگو میں کہا ہے کہ میں ایم پی اے والے واقعے پر بہت شرمندہ ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایم پی اے کے ٹرینی سب انسپکٹر کے ساتھ نامناسب سلوک پر معافی مانگ لی۔ سب انسپکٹر یاسر نصیب سے مزید کہا کہ آئندہ آپ نے اپنی ڈیوٹی کرنی ہے، کسی سے نہیں ڈرنا، ذمہ داری پوری کرنے پر کبھی کسی سے معافی نہیں مانگنی، آپ کا کام یہی ہے اور آپ نے اپنا کام اچھے طریقے سے کرنا ہے، ایم پی اے ہو، ایم این اے ہو یا چیف منسٹر ہو، قانون سے بڑا کوئی نہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے اپنے ایم پی اے کو شوکاز نوٹس دیا ہے، آپ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے سی سی پی او لاہور سے سب انسپکٹر کی ٹرانسفر سے متعلق دریافت کیا اور کہا کہ ایسے کسی معاملے میں مجھ سے پوچھے بغیر کوئی ایکشن مت لیں۔
