وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وکلاء اور پولیس میں تصادم پر اہم بیان جاری کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وکلاء اور پولیس میں تصادم پر اہم بیان جاری کردیا۔نجی ٹی وی چینل پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ آئی جی پولیس کو کہا ہے کہ وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں،وکلاء کو بھی لاہور ہائیکورٹ سے معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے چاہئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لاہور کے شہریوں کے تحفظ کیلئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔یاد رہے کہ وکلاء ہائیکورٹ سے عدالتوں کی منتقلی اور وکلاء کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات پر سراپا احتجاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twenty − 14 =