وزیرِ اعظم کی چینی سفارتخانے آمد، چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت

وزیرِ اعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانےپہنچے جہاں انہوں نےچین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سے شانگلہ کے علاقے (بشام) خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں,پاکستانی حکومت واقعے کی اعلیٰ سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی،چینی سفیر سے گفتگو میں وزیرِ اعظم نے چینی صدر اور وزیرِ اعظم کیلئے واقعے کے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں

five + 16 =