ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار کی ٹکر، 5 ماہ کا بچہ دم توڑ گیا

لاہور میں ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار نے دوسری موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے سبب 5 ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔ خضر نامی شہری اپنی اہلیہ اور بچے کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار عاطف ون ویلنگ کی خلاف ورزی کرتا ہوا آیا اور خضر کو ٹکر ماردی۔ ٹکر اس قدر زوردار تھی کہ 5 ماہ کا پھول سا بچہ ماں کی گود سے نیچے گر گیا جبکہ ماں باپ زخمی ہو گئے۔ راہ گیروں نے بچے کو پکڑا تو وہ موت کے منہ میں جا چکا تھا۔پولیس نے ون ویلر عاطف کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eighteen − thirteen =