ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی ‘ کے مطابق اس کریکٹ ڈائون کا آغاز اپریل سے ہو گا جس میں نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جا سکتی ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور ریجن سی محمد آصف نے کہا ہے کہ محکمے نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیکس نہ دینے والے لوگوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن تین سال یا اس سے زائد عرصے کے لیے منسوخ کر دی جائے۔ اس کریک ڈائون میں نادہندہ گاڑیوں پر ایک سرخ سٹیکر چسپاں کیا جائے گا، جو ان ٹیکس نادہندہ ہونے کی علامت ہو گابعد ازاں گاڑی کے مالک کو محکمہ ایکسائز کے کال سنٹر کی طرف سے یاددہانی بھی کرائی جائے گی اور ایک آخری موقع دیا جائے گا۔ اگر وہ اس آخری مہلت میں بھی ٹیکس ادا نہیں کریں گے تو ان کی گاڑی کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

19 + thirteen =