پاکستان تحریک انصاف نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فوری رہائی اور طبّی معائنے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے معاملے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے،دورانِ قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی سلامتی کو خطرے میں ڈال کر بنیادی حقوق غصب کئے جارہے ہیں، بشریٰ بی بی کو ہدف بنانے کا واحد مقصد عمران خان کو توڑنا اور انہیں جھکنے پر مجبور کرنا ہے۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ کھانے میں زہریلے مواد کے باعث بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرات نہایت تشویش کا باعث ہیں۔
