پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر حملے کی مذمت

پاکستان نے افغانستان کے شہر ہرات میں مسجد پر کل ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد حملے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا ،پاکستان کے عوام اور حکومت افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،غم کی اس گھڑی میں ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،پاکستان عبادت گاہوں پر نفرت انگیز حملوں سمیت دہشتگردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

one × 1 =