پختونخوا حکومت نے کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنےکا فیصلہ کرلیا

خیبر پختونخوا حکومت نے کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، گندم خریداری ایپ متعارف کرائی گئی ہے،24 گھنٹے کے اندر بینک کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی ہو گی.گندم خریداری مہم میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بھی کسانوں سے گندم خریدے گی تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنی گندم خریدی جائے گی۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گندم ہونے کے باوجود بڑی مقدار میں گندم درآمد ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ آج جمع کروائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

5 × 3 =