پرویز الہیٰ کے دل کے ٹیسٹ ایکو کارڈیو گرام کی رپورٹ آ گئی

رہنما تحریک انصاف پرویز الہیٰ کے ایکو کارڈیو گرام ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے ایکو کارڈیو گرام ٹیسٹ کی رپورٹ نارمل ہے، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کی مجموعی حالت تسلی بخش ہے۔ ان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول معمول کے مطابق ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی پسلیوں کے فریکچر میں بتدریج بہتری آئی ہے تاہم مکمل ٹھیک ہونے میں مزید وقت لگے گا۔ پرویز الہیٰ کو دو روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four × two =