پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لڑکی کو چھیڑنے سے روکنے پر لڑکے نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک کلرک زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق پنجاب یونیورسٹی میں ایک لڑکی سے لڑکا چھیڑ چھاڑ کرتا تھا جس سے لڑکی شدید پریشان ہو گئی اور اس نے کلرک کو معاملے سے آگاہ کیا۔کلرک نے لڑکے کو روکا کہ وہ لڑکی کو آئندہ پریشان نہ کرے جس پر لڑکے نے فائرنگ کر دی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی کلرک کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزم کی تلاش جاری ہے، پولیس کی تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
