بنوں: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید

راولپنڈی(سٹار ایشیا نیوز)ضلع بنوں کےعلاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلےہو، جس کے نتیجے میں 2دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق شہدا میں نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدارمحمد انور شامل ہیں،علاقےمیں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کےخاتمے کیلئےپُرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ کے پی نے سرکاری گاڑی واپس کردی
آئی ایس پی آر نےمزید کہاکہ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزیدمضبوط کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں