فیصل آباد(سٹار ایشیا نیوز )فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کو بھی تعمیر نو کےبعد آپریشنل کردیاگیا ہے۔
دوبارہ تعمیر کیےگئے رن وے پرپہلی فلائٹ پی کے224بدھ کی رات10بجے اتری۔
اس موقع پرایئرپورٹ مینجر،سینئر اےٹی سی او اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اپنی ٹیموں کےہمراہ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی مجموعی آبادی کتنی ہے؟ جانئیے
لینڈنگ کےبعد پائلٹ آن کمانڈ نےپروجیکٹ کو مکمل کرنےپرسول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)کو مبارک باد دی۔