بلاول کے سامنے پرویز الہٰی اور اُن کا لیڈر کل کے بچے ہیں، حسن مرتضیٰ

لاہور( سٹار ایشیا نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کےسیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ نےکہا ہےکہ بلاول بھٹوزرداری کےسامنے پرویز الہٰی اور انکے لیڈر کل کےبچے ہیں۔

لاہور سےجاری بیان میں انہوں نےکہاکہ سر اٹھا کر چلنےاور بالٹی میں سر چھپا کر چلنےمیں فرق ہوتا ہے،بلاول بھٹو بھارت میں سر اٹھا کر چلے۔

انہوں نےکہاکہ پرویز الہٰی بھی گیدڑ لیڈر کی طرح پلنگ کے نیچےچھپ گئےتھے، بلاول بھٹوزرداری کےسامنے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اُن کےگیدڑ لیڈر کل کےبچے ہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ بلاول بھٹوزرداری کے دورہ بھارت پر نریندر مودی اور عمران خان دونوں کو تکلیف پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان کو مفت آٹا پیکیج میں کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے چاہئیں، وفاقی وزیر
ان کاکہنا تھاکہ نریندر مودی پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم سےدور رکھنا چاہ رہا تھا، مودی کےجیتنے کی دعائیں مانگنےوالوں کو قومی غیرت کا کیاپتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں