پی آئی اے کی نجکاری، غیر ملکی کمپنیوں کی بولی میں عدم دلچسپی

قومی ایئرلائن کی بولی میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے عدم دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک کی صرف دوکمپنیوں نے سرمایہ کاری کیلئے پانچ ہزار ڈالرز جمع کراکے کاغذات حاصل کیے اور مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے ٹینڈرز کے لیے درخواستیں تاحال جمع نہیں کرائی گئیں،خیال رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ٹینڈرز کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تین مئی ہے تاہم پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ٹینڈرز میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان کا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق مالیاتی مشیر سمیت نجکاری کے افسران بیرون ملک سے سرمایہ حاصل کرنے کیلئے ناواقف ہیں، بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کے اس عمل سے دور عدم دلچسپی اس بات کی غمازی ہے کہ ابھی تک بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کے پیغامات بھی نہیں پہنچ پائے۔واضح رہے کہ ٹینڈروں کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی ہونے کے باوجود سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی سامنے آئی ہے، نجکاری کمیشن اور پی آئی اے انتظامیہ نے مختلف روڈ شو بھی کیے اس پر بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

10 − nine =