پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اہم ترین مرحلہ عبور

پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اہم ترین مرحلہ مکمل ہو گیا۔ وفاقی کابینہ نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے خصوصی اجازت حاصل کرکے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کوچیئرمین بورڈ تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ 11رکنی بورڈ میں 7 خودمختار ڈائریکٹرز جبکہ 4 سرکاری افسران شامل ہونگے۔پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کے جائیں گے اور ہولڈنگ کمپنی این سی بی میں رجسٹرڈ کروادی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four + 11 =