پی ٹی آئی پرویز خٹک کے بیٹے کو تحصیل چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے سرگرم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کو تحصیل چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لئے جدوجہد شروع کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ایک درخواست دی، جس میں مو¿قف اپنایا گیا کہ اسحاق خٹک اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، پارٹی چھوڑنے کی بنیاد پر اسحاق خٹک کوچیئرمین شپ سے ہٹایا جائے۔دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے درخواست کمیشن میں جمع کرانے کا مشورہ دے دیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت درکار کارروائی کے بعد کیس کمیشن میں جمع کراسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

11 + 10 =