چلاس میں پاک فوج نے ایویکویشن آپریشن کیا۔تفصیلات کے مطابق آج صبح5 بجے کے قریب گلگت بلتستان میں دردناک حادثہ پیش آیا،قراقرم ہائی وے پر راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس چلاس کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری،اس حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے ۔حادثے کے فوری بعد پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایویکویشن آپریشن شروع کردیا،پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے شدید زخمی مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت سی ایم ایچ پہنچایا،متاثرین کے ریسکیو کو یقینی بنانے کیلئے پولیس و دیگر متعلقہ حکام کی مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لایا گیا،پاک فوج کی مدد سے 10 زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا جاچکا۔
