چودھری پرویز الٰہی 9 مئی کے 20 نئے کیسز میں نامز د

پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو 9 مئی کے 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی پنجاب کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے جسے نجی ٹی وی نے حاصل کر لیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی کو لاہور میں درج 3، فیصل آباد کے چار جبکہ راولپنڈی کے 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ہائیکورٹ میں جمع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی ضلع اٹک اور گوجرانوالہ کے ایک، ایک کیس میں بھی نامزد ہیں۔واضح رہے کہ جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پنجاب کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

12 + seven =