چیئرمین سینیٹ کیلئے کس شخصیت کا نام سامنے آ گیا

چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا نام سامنے آ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مابین حکومت سازی کیلئے گزشتہ روز معاملات طے پا گئے جن کے تحت چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی اور ڈپٹی چیئرمین مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا سپیکر مسلم لیگ (ن) جبکہ ڈپٹی سپیکر پیپلزپارٹی کا ہو گا، بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کی جانب سے ہو گا جبکہ دیگر عہدوں میں شراکت داری کی جائے گی۔ چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کا نام پسندیدہ ترین امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

19 − twelve =