ڈبل کیبن میں سوار ملزمان نے شہری کو گولی مار دی، زخمی کا کزن اغوا

بہادر آباد میں ڈبل کیبن گاڑی میں سوار ملزمان ایک شہری کو گولی مارکر اسکے کزن کو اغوا کرکے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بہادرآباد کے علاقے کوکن سوسائٹی کے قریب سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 28سالہ ضیاء الرحمان ولد ظفر اقبال کو زخمی کردیا ۔پولیس نے بتایاکہ چار کزن دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے کہ کوکن سوسائٹی کے قریب سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن میں سوار تین سے چار مسلح ملزمان اترے ،انکے ہاتھ میں نائن ایم ایم پستول موجود تھے ۔ملزمان نے چاروںافراد کو دیوار کی ساتھ کھڑا کردیا ۔اس دوران زخمی شخص نے مزاحمت کی تو ایک ملزم نے اسے ران پر ایک گولی ماری اور اسکے کزن صفیح اللہ کو اغوا کرکے فرار ہو گئے. پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے ۔زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق باقی دو افراد نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ ہم ان افراد کو نہیں جانتے اورنہ ہی ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا ہے ۔ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے بتایا کہ پولیس واقعہ کی تمام باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے کہ متاثرہ افراد سے اغواکاروں کا کیا تنازعہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تنازعہ کے حوالے سے زخمی سمیت اس کے دو کزن پولیس سے معاملہ چھپانے کی کوشش کررہے ہیں یا پھر یہ فصیح اللہ کے معاملے سے لاعلم ہیں تاہم تحقیقات کاعمل جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 + 20 =