بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف ایک بار پھر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا شکار ہوگئیں اور ان کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی اُن باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ایک ہی وقت میں مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں، جیسے کترینہ کیف اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اور کاروبار بھی کررہی ہیں۔اب کترینہ کیف کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ فرانسیسی زبان میں تقریر کررہی ہیں، ویڈیو میں وہ اپنی اور سلمان خان کی فلم ‘میں نے پیار کیوں کیا’ کی سینیئر اداکارہ بینا کاک کے بارے میں بات کررہی ہیں، فلم میں بینا کاک نے سلمان خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا
https://www.instagram.com/reel/C3dASxoPI9f/?utm_source=ig_web_copy_link
ویڈیو کو اصلی سمجھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے کترینہ کیف کی فرانسیسی زبان میں مہارت کی خوب تعریف کی جبکہ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کی گئی ہے۔کترینہ کیف کے فین پیج نے بتایا کہ یہ ویڈیو سال 2019 کی ہے جب کترینہ اور سلمان خان نے ممبئی میں بینا کاک کی کتاب کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی تھی، اصلی ویڈیو میں بھی اداکارہ نے بینا کاک کے بارے میں بات کی تھی جبکہ جعلی ویڈیو میں کترینہ کے الفاظ وہی ہیں لیکن صرف زبان تبدیل کی گئی ہے۔ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ اے آئی بہت خطرناک ہے، اس سے عام انسان سے لیکر مشہور شخصیات تک، ہر ایک کو خطرہ ہے۔
