کراچی ایئرپورٹ کو خفیہ طور پر فروخت کر دینے کی افواہ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا رد عمل بھی آگیا

چند روز سے سوشل میڈیا پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو خفیہ طور پر فروخت کر دینے کی افواہ گردش کر رہی تھی، جس یقین کرتے ہوئے شہریوں کی طرف سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا تھا تاہم اب پاکستان سول ایوی اتھارٹی(پی سی اے اے) کی طرف سے اس افواہ کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے۔رپورٹ‘ کے مطابق پی سی اے اے کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فروخت کے متعلق آن لائن گردش کرنے والی افواہ بالکل بے بنیاد ہے۔ ایئرپورٹ ہنوز پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیرانتظام ہے۔بیان میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ درست معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں اور غیرمصدقہ دعوئوں کو پھیلانے سے گریز کریں جو تشویش کا سبب بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × 1 =