کراچی میں ریٹائرڈ پولیس افسر کی جانب سے شیشہ کیفے چلانے کا انکشاف ہواہے۔ہوا کچھ یوں کہ ایس ایس پی ایسٹ گاہک بن کرگلستان جوہر میں سابق پولیس افسرکے شیشہ کیفے پہنچ گئے۔ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے عام شہری بن کرگلستان جوہربلاک 1 میں واقع کیفے چائے شائے کا دورہ کیا۔کیفے میں سرعام مضر صحت شیشہ چلایا جا رہا تھا، ایس ایس پی ایسٹ نے علاقہ ایس ایچ اوگلستان جوہر کو کال کی توایس ایچ او نے سب بند ہونے کی رپورٹ دی، ایس ایس پی نے ایس ایچ او کو کہا میں خود وہاں بیٹھا ہوں اور شیشہ کیفے چل رہا ہے۔ایس ایس پی نے ایس ایچ او کو بھی وہیں طلب کرلیا، ایس ایس پی کی کال پر ایس ایچ او نے شیشہ کیفے کے مالک رشید رند کو کال کرکے شیشہ بند کرنے کا حکم دیا۔ایس ایس پی ایسٹ نے منظم جرم (شیشہ کیفے) چلوانے پرایس ایچ اوگلستان جوہرانسپکٹر مالک ابڑو کو فوری معطل کرتے ہوئے شیشہ کیفے کے مالک رشید رند کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔شیشہ کیفے کامالک رشید رند محکمہ پولیس سےایس پی ریٹائرڈ ہے۔
