چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری حسیب انور نے کہا ہےکہ حکومت گندم خریداری کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے. پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ گندم کی خریداری یقینی بناتا ہے اور بطور تھرڈ پارٹی مارکیٹ میں رہتے ہیں۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کررہے تھے ۔پروگرام میں سینئر کورٹ رپورٹر حسنات ملک اور اعزاز سید نے بھی شرکت کی ۔چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری حسیب انور کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ ساری گندم نہیں خریدتا لیکن اس کے مارکیٹ میں ہونے کی وجہ سے کسان کو اچھا ریٹ مل جاتا ہے، اس سال پنجاب حکومت مارکیٹ میں آنے سے ہچکچارہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کا استحصال ہورہا ہے۔
