وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گندم سکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں سینئر وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کامسئلہ پچھلے سال کیوں نہیں ہوا ؟ گندم سکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کی بہتری سب سے پہلے سوچی جائے، حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرناچاہتا، دسمبر 2023کے بعد سے حالات زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی میٹنگ ہی امن و امان پر کی تھی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو ہتھیار چاہئے تھے فروری میں اس کی اپروول ہوئی ، آپریشن میں پنجاب پولیس کی پوری مدد کی جس میں ڈاکو بھی مارے گئے، حالات میں بہتری لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں، ڈاکوو¿ں کے خاتمے کے لئے مقامی لوگوں سے بھی مدد لی جارہی ہے ، وفاقی حکومت کاحصہ نہیں لیکن ہر معاملہ میں سپورٹ کررہے ہیں۔مراد علی شاہ نے مزید کہاکہ تین ماہ میں فنڈز جمع کئے، 2022 کے سیلاب کے بعد دوبارہ کھڑے ہونا بہت مشکل تھا۔
