گورنر اسٹیٹ بینک نے الحبیب ایکسچینج کمپنی کا افتتاح کر دیا

الحبیب ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں دس برانچز کے ساتھ باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔ گزشتہ سال ستمبر میں بینک الحبیب کے اعلان کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر 1 بلین پاکستانی روپے کے سرمائے سے ایک کُل ملکیتی ذیلی کمپنی کے طور پر ایکسچینج کمپنی کے قیام کی منظوری دی تھی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس کے اجراء اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) سے سرٹیفکیٹ آف کارپوریشن ملنے کے بعد الحبیب ایکسچینج کو اپنے کام کا آغاز کرنے کیلئے مثبت اشارہ مل گیا ہے ۔الحبیب ایکسچینج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایکسچینج کمپنیوں کے شعبے میں اسٹرکچرل اصلاحات کے مطابق بینک الحبیب کا ایک اقدام ہے اور جس کا مقصد اپنے صارفین کی غیر ملکی زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔الحبیب ایکسچینج کی مرکزی برانچ کا افتتاح گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بانی ممبر اور چیئرمین بینک الحبیب عباس ڈی حبیب ، منصور علی خان چیف ایگزیکٹو بینک الحبیب، چیف ایگزیکٹو آفیسر الحبیب ایکسچینج سید فرقان ,اسٹیٹ بینک، بینک الحبیب اور الحبیب ایکسچینج کے سینئر حکام کی موجودگی میں کیا ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ الحبیب ایکسچینج نے ہمیشہ انڈسٹری میں بہترین اور قابل اعتماد نئے معیار قائم کرنے کی کوشش کی ہے اسی لئے یہ افتتاح فارن ایکسچینج سروسز کے ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 × five =