ڈجکوٹ:
گھریلو جھگڑے پر نویں جماعت کے طالب علم نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔
تھانہ سرگودھا روڈ کی حدود باغبان پورہ گلی نمبر 2 کے رہائشی نویں جماعت کے طالب علم نعمان کا گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے سے دلبرداشتہ نعمان نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ ادھر خاتون نے گندم سے ملنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تھانہ روشن والا کی حدود سمندری روڈ میں گھریلو جھگڑے پر نسیم بی بی نے زہریلی گولیاں نگل لیں جسے امدادی کارکنوں نے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔
ایک اور واقعہ میں نور پور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔
گرین ٹاؤن کا رہائشی امجد علی نور پور میں ڈاکٹر عبدالغنی کے کلینک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے امجد علی زخمی ہو گیا جسے ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا۔
