ہندو بچی پریا کماری کی بازیابی کیلئے جےآئی ٹی تشکیل

ڈھائی سال قبل لاپتہ ہوئی سکھر کی پریا کماری کی بازیابی کیلئے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر جے آئی ٹی بنائی گئی،ڈی آئی جی جاوید جسکانی جے آئی ٹی کے سربراہ مقررکردیے گئے۔ایس ایس پی حیدر آباد امجد شیخ، ایس ایس پی بےنظیر آباد تنویر تنیو اور دو ڈی ایس پی بھی ممبران ہونگے،جے آئی ٹی اپنی رپورٹ تین ہفتوں میں محکمہ داخلہ کو ارسال کرے گی۔خیال رہے کہ پریا کماری ڈھائی برس پہلے لاپتہ ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five − 5 =