پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر از خود نوٹس کےبعد بنائے گئے سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن اور دیگر رہنماؤں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے جانے والے خط کی انکوائری کے لئے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ تصدق جیلانی اس کمیشن سے پیچھے ہوگئے ہیں اور انہوں نے لکھا ہے جوڈیشل پروپرائیٹری کے تحت انکوائری کمیشن قائم نہیں ہوسکتا جس کے بعد چیف جسٹس نے 7 رکنی بنچ تشکیل دیا ہے جو اب خط پر سماعت کرے گا تاہم، ہم چیف جسٹس کو اپنی پسند کے ججز کے ذریعہ من پسند فیصلہ نہیں کرنےدیں گے۔رؤف حسن کا کہنا تھا کہ اس سب کے بعد چیف جسٹس کو چلے جانا چاہیے، عدلیہ اور ایگزیکٹو کی ملی بھگت تھی، یہ سب تصدق جیلانی کے خط نے کھول کر رکھا، ہم اس بنچ کو نہیں مانتے اس کو چیلنج کریں گے، بینچ میں نامزد 6 جج صاحبان چیف جسٹس کے پسندیدہ جج ہیں، یہ سب کچھ ملی بھگت کا تسلسل ہے۔
