Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

امریکی جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ

امریکہ کا جدید ترین جنگی طیارہ مشرقی بحیرہ روم میں پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق امریکی فوج کی یورپی کمان کی جانب سے بتایا گیا کہ جنگی طیارہ تربیتی پرواز کر رہا تھا کہ اچانک گر کر تباہی سے دوچار ہو گیا جس پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ مرنے والے پائلٹوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے 2 طیارہ بردار بیڑے بحیرہ روم میں تعینات ہیں جو اسرائیل اور حماس کی جنگ میں اپنے اتحادی اسرائیل کو اسلحہ سمیت تعاون فراہم کرنے کے مشن پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

5 + 19 =